طیبہ تشدد کیس:ملزم راجا خرم کی عبوری ضمانت منظورکرلی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جنوری 2017 20:36

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری2017ء): طیبہ تشدد کیس میں اوایس ڈی بنائے گئے ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی کی عبوری ضمانت منظورکرلی گئی ہے،آیندہ سماعت پر ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف محمود نے راجا خرم علی کی 26 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ ضمانت 30 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے۔راجا خرم علی کی اہلیہ ماہین ظفر پہلےہی ضمانت پر ہیں۔