سعد رفیق پہلے جا کر پھاٹک بنوائیں بعد میں دوسروں پر تنقید کریں،مولا بخش چانڈیو

پیر 23 جنوری 2017 22:31

سعد رفیق پہلے جا کر پھاٹک بنوائیں بعد میں دوسروں پر تنقید کریں،مولا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق پہلے جا کر پھاٹک بنوائیں بعد میں دوسروں پر تنقید کریں۔انہو ں نے کہا کہ گوجرہ ریلوے حادثہ کے لواحقین کے ورثاء انصاف کے لیے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ رونماہوا۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی وجہ سے خواجہ سعد رفیق سمیت کئی وزراء کی نوکریاں دائو پر لگی ہو ئی ہیں،مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سی پیک سمیت بہت سارے بڑے اہم منصوبے پیپلز پارٹی نے اپنے گذشتہ دور حکومت میں میں دیئے،نواز لیگ پہلے اتفاق فائونڈری اب پانامہ لیکس میں الجھ کر رھ گئی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پر انگلی اٹھانے والو! آپ کے پنجاب میںبہتر حکمرانی کے دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں،وفاقی حکومت اور پنجاب کے حکمرانوں کے خوشحالی کے سارے نام نہاد منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواجہ صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب یہ تو بتائیں کہ چار سال میں ریلوے میں کونسا انقلاب لائے ہیں لوگ آج بھی گھنٹوں تک ریلوے اسٹیشنوں پر عذاب برداشت کر رہے ہیں۔مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پر بولنے سے آپ کا قد بڑانہیں ہو سکتا۔ بلاول بھٹو زرداری ایک عوامی لیڈر ہیںجوعوام کی امید نو بن چکے ہیں

متعلقہ عنوان :