پنجاب حکومت عوام کو دودھ سمیت صحت بخش اشیاء کی فراہمی میں مکمل ناکام ہو چکی ہی:ضیاء الدین انصاری

لاہور بھر میں جعلی اور ملاوٹ شدہ اشیائے خوردنوش کی خرید وفروخت عام ہے‘ قائمقام امیر جماعت اسلامی لاہور

پیر 23 جنوری 2017 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) قائمقام امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شہر بھر میں عوام کو دودھ سمیت صحت بخش اشیاء کی فراہمی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھرمیں خالص اشیاء ڈھونڈے سے بھی نہیں مل پاتیں دودھ ، پتی ، چاول دالیں ، تیل غرض ہرشے میں ملاوٹ اور دونمبری کا دھندا عروج پر پہنچا چکا ہے اور ان محضر صحت اشیاء صرف کی چیزوں کے استعمال سے خطرناک جسمانی بیماریوں پیدا ہو رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور بھر میں دودھ سمیت جعلی اورملاوٹ شدہ اشیائے خوردنوش کی خریدوفروخت بغیر کسی ڈرو خوف کے عام ہے اور متعلقہ صحت کے اداروں کی غفلت اور نااہلی کے سبب انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے سرعام کاروبار کر رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا ملک خراب اور محضر صحت اور جعلی دودھ بنانے والے ممالک میں سرفرست ہے جس کا سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ جعلی دودھ سے کمسن بچوں کی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ملحق بیماریاں کا بھی باعث بن رہا ہے جس کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی نشوونما ازحد متاثر ہوتی ہے۔

ضیاء الدین انصاری نے پنجاب حکومت اور متعلقہ صحت کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی دودھ سمیت ملاوٹ شدہ اشیاء کی خریدو فروخت کو فی الفور روکا جائے اور یہ مکروہ کاروبار کرنے والے کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے