وزیراعلیٰ پنجا کی زیر صدارت ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری بارے اجلاس ، صحت عامہ کی بہتری کے پروگراموں پر تفصیلی غور

وزیراعظم نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کوپنجاب کے 36اضلاع تک وسعت دینے کے لئے روڈ میپ کا بھی جائزہ لیاگیا

پیر 23 جنوری 2017 22:31

وزیراعلیٰ پنجا کی زیر صدارت ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری بارے  اجلاس ، صحت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے چار گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا،جس میں صحت عامہ کی بہتری کے پروگراموں پر تفصیل سے غوروخوض کیاگیا۔ وزیراعظم نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کوپنجاب کے 36اضلاع تک وسعت دینے کے لئے روڈ میپ کا بھی جائزہ لیاگیا۔

وزیراعلیٰ نے صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے پیشہ ورانہ انداز سے آگے بڑھنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں جدید مشینری موجود ہولیکن اسے چلانے اوراس کی مانیٹرنگ کا موثر نظام نہ ہو، ایسے کام نہیں چلے گا۔پنجاب حکومت نے ہسپتالوں کیلئے جدید مشینری بذریعہ ہوائی جہاز منگوانے سے بھی گریز نہ کیا لیکن اس مشینری کی دیکھ بھال اورچلانے کیلئے ماہرین تو یہ کسی صورت برداشت نہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے یہ شعر بھی پڑھا۔مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوںنے من اپنا پرانا پاپی ہے برسوںسے نمازی بن نہ سکا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے عزم،جذبے اورمحنت سے کام کرنا ہو گااوردہائیوں سے رائج اس فرسودہ نظام کو بدلنا ہے جس میں امیر کو تو بہترین طبی سہولت ملے جبکہ غریب آدمی دھکے کھائے۔

ہمیںملکراس نظام کو بدلنا ہے اور محکمہ صحت کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسرانڈس ہسپتال ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف جس عزم،ہمت اورمحنت کیساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیںاس کی کوئی دوسری مثال نہیں اوران کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات بارآور ثابت ہورہے ہیں