پاکستان رواں سال مارچ میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا

پیر 23 جنوری 2017 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا جو رواں سال مارچ میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم میں پاکستان کے علاوہ ایران، ترکی، افغانستان، آذربائیجان، قزاخستان، کرغزستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ ان ممالک کی اس تنظیم کا سربراہ اجلاس یکم مارچ کو پاکستان میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :