طیبہ تشدد کیس، او ایس ڈی بنائے گئے ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 23 جنوری 2017 20:11

طیبہ تشدد کیس، او ایس ڈی بنائے گئے ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی کی عبوری ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری2017ء) طیبہ تشدد کیس میں او ایس ڈی بنائے گئے ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد کیس میں نامزد ملزم ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی کے حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف محمود نے طیبہ تشدد کیس میں ملوث او ایس ڈی بنائے گئے ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی کی 26 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ عبوری ضمانت 30 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے۔