ایف آئی اے کے پنجاب کے مختلف شہروں میں چھاپے، 6 ملزمان گرفتار

پیر 23 جنوری 2017 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) ایف آئی اے کے پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے ،جعلی دستاویزا ت کے ذریعے سائوتھ افریقہ اور اٹلی جانے والے ملزمان سمیت 6افراد گرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق گوجرنوالہ سے محمد آصف ،لاہور سے مدثر حنیف، نواز کو انسانی سمگلنگ اور جعلی دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔جعلی دستاویزا ت کے ذریعے سائوتھ افریقہ اور اٹلی جانے والے ملزم بھی گرفتار کیے گئے ہیں،ان ملزمان میں سیالکوٹ سے امجد ، اشرف اور عدنان کو گرفتار کر کے انکے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ ملزمان کے خلاف ایف ائی اے پنجاب کے پاس مقدمات بھی درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :