گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے پرائیویٹ کالجوں کا الحاق بند کر دیا

یونیورسٹی انڈرگریجویٹ اور ماسٹرز پروگرامز شروع کرنے کے لیے نئے پرائیویٹ کالجوں کو الحاق نہیں دے گی

پیر 23 جنوری 2017 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے پرائیویٹ کالجوں کا الحاق بند کر دیا، یونیورسٹی انڈرگریجویٹ اور ماسٹرز پروگرامز شروع کرنے کے لیے نئے پرائیویٹ کالجوں کو الحاق نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی جانب سے کالجوں کا الحاق بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جی سی یونیورسٹی انڈرگریجویٹ اور ماسٹرز پروگرام کا الحاق نہیں دے گی جی سی یونیورسٹی کے ساتھ اس وقت دس پرائیویٹ کالجز نے الحاق حاصل کر رکھا ہے جی سی یونیورسٹی نے انڈرگریجویٹ پروگرامز تک پانچ لاکھ جبکہ ماسٹرز پروگرام کے الحاق کی چار لاکھ روپے فیس مقرر کی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ جی سی یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کے پیش نظر الحاق میں توسیع کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الحاق کالجوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کو کنٹرول کرنے میں مسائل ہونے کی بنا پر الحاق روکی گئی ہیں۔ یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ نے بھی کالجوں کو الحاق پر پاپندی کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے دو ہزار بارہ میں پرائیویٹ کالجوں کو الحاق کرنے کا آغاز کیا تھا۔