Live Updates

کراچی والوں کو گندا پانی پلایا جا رہا ہے اورکراچی کو پلائے جانے والے پانی میں ہپا ٹائٹس کا وائرس موجود ہے ،پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان

پیر 23 جنوری 2017 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو گندا پانی پلایا جا رہا ہے اورکراچی کو پلائے جانے والے پانی میں ہپا ٹائٹس کا وائرس موجود ہے اور اسکی رپورٹ سابق وزیربلدیات کو پیش کی تھی،وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرانے کے بعد گفتگو کررہے تھے،تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے سندھ حکومت کے فنڈز میں بے ضابط گیوں سے متعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ پر تحریک التوا بھی ایوان میں پیش کی اور کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی حالیہ رپورٹ میں ایک کھرب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ،لیکن اس پر نیب سمیت تمام ادارے خاموش ہیں,صوبائی وزیر پارلیمانی امور نثارکھوڑو نے خرم شیرزمان کی تحریک التوائ کی مخالفت کردی جس پر خرم شیر زمان نے کہا کہ آپ ہمت رکھیں اور بات سنیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات