سعد رفیق پرویز مشرف کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے نواز شریف کے گناہوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں،1999میں نواز شریف کو ایٹمی دھماکے کی نہیں،اداروں کے ساتھ کھلواڑ کی سزا ملی،نواز شریف نے ایٹمی دھماکہ شدید دبا ئو پر کیاتھا
آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کا بیان
پیر 23 جنوری 2017 21:47
(جاری ہے)
1999میں نواز شریف کو ایٹمی دھماکہ کرنے کی سزا نہیں ملی تھی بلکہ وہ تو ایٹمی دھماکہ کرنا ہی نہیں چاہتے تھے۔
ماہرین اور عوام کے دبا میں آکر انہوں نے بادل ناخواستہ ایٹمی دھماکہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔وہ اپنے دوسرے دور حکومت میں اداروں کو تباہ کررہے تھے۔سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملہ،قرض اتارو ملک سنوارو سکیم کے تحت عوام سے پیسہ لوٹنا اور دفاعی ادارے کے ساتھ کھلواڑ کرنا اس دور کے شرمناک اقدامات ہیں۔پرویز مشرف نے قوم کا وقت ضائع نہیں کیا بلکہ اپنے دور اقتدار میں انہوں نے ملک کو حقیقی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیاتھا۔آئی ایم ایف کے قرض سے قوم کی گلوخلاصی،ملک میں اکانومی،توانائی،ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تیز رفتار ترقی اس دور کے روشن پہلو ہیں۔پرویز مشرف نے عوام کا جینا آسان جبکہ نواز شریف نے مشکل کر دیا۔خواجہ سعد رفیق کو چاہئے کہ عوام کو بتائیں کہ اس مصنوعی ترقی کے پیچھے اربوں ڈالرز کا قرضہ ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا۔نواز شریف اور ان کے حواری بڑے بڑے پروجیکٹس میں پیسہ بنا کر چلتے بنیں گے۔(رڈ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.