میئر کراچی کی جان کو خطرہ لاحق ہے، محکمہ داخلہ سندھ کا انتباہ

مجھے براہ راست دھمکی دی جارہی ہے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، میرے پاس سیکیورٹی کے انتطامات انتہائی ناقص ہیں، مجھے صرف ایک پولیس موبائل دی گئی ہے جس میں 2 اہلکار موجود ہوتے ہیں اور اس دوران میں پورے کراچی کا دورہ بھی کرتا ہوں،میئر کراچی اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر

پیر 23 جنوری 2017 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) صوبائی محکمہ داخلہ نے میئر کراچی اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر کی جان کو لاحق خطرات سے انہیں آگاہ کردیا جب کہ وسیم اختر کا کہنا ہے کہ انہیں براہ راست دھمکی دی جارہی ہے۔پیر کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب ایک الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں میئر کراچی وسیم اختر کی جان کو لاحق خطرات سے انہیں آگاہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب میئر کراچی اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میری جان کو خطرہ لاحق ہے اور اس حوالے سے مجھے براہ راست دھمکی بھی موصول ہوئی ہے جب کہ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے مجھے آگاہ بھی کیا ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ میرے پاس سیکیورٹی کے انتطامات انتہائی ناقص ہیں، مجھے صرف ایک پولیس موبائل دی گئی ہے جس میں 2 اہلکار موجود ہوتے ہیں اور اس دوران میں پورے کراچی کا دورہ بھی کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔