چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز ملتان کا دورہ،یار گار شہداء پر حاضری کے دوران پھولوں کی چادر چڑھائی ،جوانوں سے خطاب

پیر 23 جنوری 2017 21:47

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز ملتان کا دورہ کیا ،آرمی چیف نے اپنے دورہ کے دوران یاد گار شہدا پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھا ئی اور شہداء کے بلندی درجات کی دُعا کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے سینئر آرمی افسرن کے ہمراہ چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے آرمی چیف کو آ پریشن سے متعلق بریفنگ دی۔بعد ازاں چیف آف آرمی سٹاف نے ملتان کور کے افسران سے خطاب کیا ، خطاب کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی فوج کا شمار دنیا کی بہترین فورسز میں ہوتا ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں دنیا کی بہادر فوج کا سربراہ ہوں۔آرمی چیف نے جوانوں کی خدمات کو سراہا ، جوانوں اور افسروں کی تربیت کی تعریف کی ،دریں اثناء آرمی چیف ملتان کور کے جوانوں میں گھل مل گئے۔