عمران خان اور جہانگیر ترین تلاشی سے بھاگ رہے ہیں،عمران اب الیکشن کمیشن سے معافی مانگ رہے ہیں، عدالت نے پانامہ پیپرز کیس میں واضح ثبوت مانگے ہیں جو پی ٹی آئی کے پاس نہیں ، بی بی سی کی رپورٹ پر بہت ہنگامہ کھڑا کیا گیا ، وہ رپورٹ تو ہمارے موقف کی تائید کرتی ہے،جرمن جریدے کی رپورٹ کو بھی اچھالاجارہاہے، پرانی خبر پر نئی پنی چڑھا کر بیچا گیا ہے،آئی سی آئی جے کوئی ادارہ نہیں بلکہ ادارے کا ایک منصوبہ ہے
مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں ڈاکٹر مصدق ملک اوردانیال عزیز کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 23 جنوری 2017 21:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے پاس صرف مفروضے اور اخباری تراشے ہیں۔تین ہفتے ہوگئے نوازشریف کے خلاف عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیا۔
مصدق ملک نے کہاکہ ہم بار ہاکہہ چکے ہیں کہ دستاویزات پر مریم نواز کے دستخط نہیں ہیں،تمام دستاویزات عدالت میں موجود ہیں جن کا بار بار تذکرہ کیا جارہاہے۔دانیال عزیز نے کہا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ میں عمران خان سے منی ٹریل مانگی گئی ہے،یہ لوگ جھوٹبولتے ہیں اور پھر ڈٹ کر اداروں پر لعن طعن کرتے ہیں،جو جماعت غیرملکی فنڈنگ سے چلاتی جاتی ہے وہ تحلیل ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ زرداری دور میں پی ٹی آئی والوں نے یہ نعرے بناتے تھے کہ ملک بچائو حکومت ہٹائو،تحریک انصاف کی فنڈنگ میں کئی جگہ رقم تو لکھی ہے مگر یہ نہیں لکھا کہ پیسے کس نے دیئے۔دانیال عزیز نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف نے منی ٹریل جمع نہیں کرائی گئی،عمران خان اب بھاگیں نہیں بلکہ حقائق کا سامناکریں۔وہ حکم امتناع کے پیچھے چھپ کر عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے پاس آئینی اداروں کے جواب نہیں دیئے گئے،عمران خان اپنے جھوٹ پر مسلسل قائم ہیں۔…(خ م)مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.