ایس ایس پی سٹی کراچی فیض اللہ کوریجوکا لیاری کے بچوں میں کیش پرائز اور اسناد تقسیم

پیر 23 جنوری 2017 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) ایس ایس پی سٹی کراچی کمپلیکس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سٹی کراچی فیض اللہ کوریجو نے کہا کہ لیاری سماجی اعتبار سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے ، سماجی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ میں لیاری کے بچوں میں بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے ، بچے مستقبل کا معمارہوتے ہیں، کھیلوںسمیت سماجی سرگرمیوں ، نوجوانوں اور بچوں کے بنیادی حقوق کے فروغ کیلئے ارادو پاکستان کی ٹیم معاشرے میں مثبت کردار ادا کررہی ہے ․ اس موقع پر ایس ایس پی سٹی کراچی فیض اللہ کوریجو نے لیاری کے تیس بچوں اور بچیوں میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کیے اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں مذید مواقعوں تک رسائی فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی ․ بچوں کیلئے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ پیش کرنے پرآس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن کے سیکریٹری سلمان کھتری نے ایس ایس پی سٹی فیض اللہ کوریجو کا شکریہ ادا کیا اور سندھ پولیس کے تعاون کو سہرایا۔

متعلقہ عنوان :