سول سوسائٹی مردم شماری کیلئے صوبہ میں مردم شمار ی کے حوالے سے بیداری کیلئے اپنا کردار ادا کرے‘ ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو

پیر 23 جنوری 2017 21:30

سکھر۔ 23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے مذہبی امورو زکوة و عشر، سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے سول سوسائٹی پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں آئندہ مردم شماری کے حوالے سے صوبے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردم شمار ی درست کوٹہ کے تعین سے فنڈز کی تقسیم ، اسمبلیوں میں سیاسی نمائندگی، حلقہ بندیوں، بنیاد کے لئے ایک بنیاد فراہم کرتی ہے مردم شماری کے قانونی اور سیاسی اثرات حکومت میں تمام سول عہدوں پرپڑتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی اور صوبائی سطح پر مردم شماری سرگرمیوں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کے عوام کی خدمت کی ہے ۔ڈاکٹر سومرو نے مزید کہا کہ معیاری تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح رہے گی اور اس مقصد کے لئے وسائل کی کوئی کمی نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔