حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ٹیل کے آبادگاروں کو پانی کی فراہمی ہر صورت میں مکمل کی جائے‘ بابر حسین آفندی

پیر 23 جنوری 2017 21:30

حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ٹیل کے آبادگاروں کو پانی کی فراہمی ہر صورت ..
سکھر۔ 23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی برائے آبپاشی بابر حسین آفندی نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ٹیل کے آبادگاروں کو پانی کی فراہمی ہر صورت میں مکمل کی جائے، دنیا کے دیگر ممالک کی طرز پر آبپاشی میں شراکتی نظام شہید بینظیر بھٹو نے 1996 میں دیا تھا ، انہوں نے زراعت کے فروغ ، پانی کے منصفانہ تقسیم ، روزگار اور معاشی مسائل کے حل کے لیے مضبوط میکنزم کا ویژن ترتیب دے کر ہدایات دیں تھیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ آبپاشی ، مینجمنٹ اینڈ ڈولپمنٹ فائونڈیشن کے مشترکہ تعاون سے فیض گنج کینال کے ٹیل کے آبادگاروں کو پانی کی فراہمی ، معاشی مسائل کے حل اور روزگار فراہم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ضلع کونسل کے چیئرمین شہریار وسان، جنرل منیجر سیڈا نظیر عیسانی، ایم ڈی اے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر احسان علی پنہور، پی پی رہنما پرویز ڈاہری، سپرنٹینڈنٹ انجینئربھائی خان لاکھو، چیف انجینئردھنو مل ، ایم ڈی مصطفی راجپر، ضلع کونسل کے رکن سید حسین شاہ نے اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی ۔

خاص معاون بابر حسین آفندی نے کہا کہ حکومت کا یہ فرض ہے کہ چھوٹے آبادگاروں کے معاشی مسائل حل کیے جائیں اور فیض گنج کے ٹیل کے آبادگاروں کی فصلوں تک پانی پہنچایا جائے تاکہ آبادگار اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزار سکیں انہوں نے کہا کہ فیض گنج کینال اور جوہی کینال کی صفائی اور پانی کی فراہمی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے سماجی تنظیم ایم ڈی ایف کاکردار قابل ستائش ہے انہوںنے کہا کہ پانی کے مسائل، روزگار اور دیگر مسائل کے لیے آبادگاروں کو خود آگے آنا ہوگا نہروں ، شاخوں کی صفائی اور دیگر کاموں کی نگرانی خود کریں انہوں نے کہا کہ مشترکہ طور پر تنظیم سازی، آبپاشی محکمہ اور آبادگاروں پر مشتمل کمیٹی ہر علاقے میں پانی پہنچانے ، روزگار اور آبادگاروں کے معاشی مسائل کو فوری حل کرنے میں موثر کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ہالینڈ ، ترکی، انڈیا ، سری لنکا اور دیگر ممالک میں پانی کے منصفانہ تقسیم کے لیے شراکتی نظام چل رہا ہے ۔

تقریب سے ضلع کونسل کے چیئرمین شہر یار وسان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ضلع کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، آبادگاروں کو زرعی پانی کی فراہمی ہے انہوں نے تعلقہ کونسل کے چیئرمینوں اور یو سی چیئرمین سمیت کونسلرزکو ہدایت کہ وہ محکمہ آبپاشی اور سماجی تنظیم کے ساتھ آبادگاروں کی تربیت ، ٹیل تک پانی پہنچانے معاشی مسائل حل کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں ایم ڈی ایف کے ایم ڈی احسان علی پنہور نے کہا کہ آبادگاروں کو یو ایس ایڈ کے تعاون سے مختلف شعبوں میں تربیت ، زراعت کے فروغ ، لائیو اسٹاک اور پانی کے درست استعمال سمیت سماجی خدمات کے حوالے سے ورکشاپ منعقد کیے جائیں گے ، تقریب سے بدین کے آبادگار رہنما اقبال قمبرانی ، سیڈا کے جی ایم نظیر عیسانی، آبادگار رہنما ڈاکٹر ارسلان راجپر ، سماجی نازیہ سیال ، ضلع کونسل کے رکن سید حسین شاہ ، پرویز ڈاہری اور دیگر نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :