پا م آئل کے استعمال پرملائیشین ہائی کمشنر کا کراچی کے ریسٹورنٹ کو خراج تحسین

پیر 23 جنوری 2017 21:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ملائیشیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر حسرول ثانی مجتبر نے گزشتہ شب کراچی میں واقع چائنا ٹاؤن ریسٹورنٹ اپنے کھانوںمیں ملائیشین پام آئل کے استعمال کرنے پر اپنی جانب خصوصی اعزاز سے نوازا۔ تقریب اعزاز سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ ملائیشین کمپنیوںکو اپنی مصنوعات کا دائرہ پاکستان وسیع کرنے میں قونصلیٹ کی مسلسل مکمل حمایت حاصل رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملائیشیاسے بڑے پیمانے پر پام آئل درآمد کیا جاتا ہے جبکہ صارفین کو اعلیٰ درجے کے پام آئل کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے اور اس سلسلے میں ملائیشین پام آئل انڈسٹری کے سخت قوانین کی پاسداری کی جاتی ہے ۔اس موقع پر کراچی میں مقیم ملائیشیا کے قونصل جنرل اسما عیل محمد باکری ، ملائیشین پام آئل بورڈ کے ریجنل ڈائریکٹر فیرض الحضر، پیسیفک کموڈیٹیز کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ خلیل اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :