سعودی عرب نے اپنے ملک میں پی آئی ائی پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دے دی

muhammad ali محمد علی پیر 23 جنوری 2017 19:43

سعودی عرب نے اپنے ملک میں پی آئی ائی پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دے ..

ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری2017ء) سعودی عرب نے اپنے ملک میں پی آئی ائی پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے. تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو وارننگ دی گئی ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو واضح ہدایت کی ہے کہ واجب الادا رقوم فوری ادا کی جائیں۔

(جاری ہے)

رقوم کی عدم ادائیگی کی صورت میں سعودی عرب میں پی آئی اے کے آپریشنز پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

اس حوالے سے وفاقی حکومت کی وزارت خزانہ نے بھی پی آئی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اپنا نظام جلد سے جلد درست کرکے واجب الادا قرضے ادا کیے جائیں۔ واضح رہے کہ پی آئی اے پر واجب الادا قرضوں کا کل حجم 185 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ جبکہ پی آئی اے کو جون 2017 سے قبل 25 ارب روپے کا قرضہ ہر صورت ادا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :