امریکا مزید ڈیڑھ ہزارفوجی افغانستان میں تعینات کریگا

پیر 23 جنوری 2017 21:27

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) امریکا نے ڈیڑھ ہزارفوجی اہلکار افغانستان میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو افغان فوج اور پولیس کو تربیت کے مشن میں مدد دیں گے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق امریکا افغانستان میں ڈیڑھ ہزار امریکی فوجی اہلکاروں کو تعینات کرے گا۔ 9 ماہ کی مدت کے دوران یہ اہلکار افغان فوج اور پولیس کو تربیت کے مشن میں مدد دیں گے۔واضح رہے کہ افغانستان میں پہلے ہی 300 امریکی اہلکار تعینات ہیں ، باقی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ہے۔۔

متعلقہ عنوان :