ڈیرہ غازی خان،سوئی گیس کی بندش کیخلاف احتجاج ، ڈنڈا بردار خواتین چولہے اور برتن اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئیں

پیر 23 جنوری 2017 21:11

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) سوئی گیس کی بندش کیخلاف احتجاج ، ڈنڈا بردار خواتین چولہے اور برتن اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئیں ، خواتین نے گرلز کالج روڈ کو رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کے لیے بند کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سردی آتے ہی گھروں سے گیس غائب ہوگئی ہے ڈیرہ غازیخان میں خواتین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو وہ چولہے اور برتن اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئیں ، خواتین نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا کر سوئی گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور محکمہ سوئی گیس کی بے حسی پر شدید نعرہ بازی کر کے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ، مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کر کے گرلز کالج روڈ کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا ، خواتین کا کہنا تھا کہ موجودہ جدید دور میں بھی وہ سوئی گیس کی بندش کے سبب زمانہ قدیم کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ، سوئی گیس کی سہولت دستیاب نہ ہونے کے سبب گھروں کے چولہے تو پہلے ہی ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور اب نوبت لڑائی جھگڑوں تک جا پہنچی ہے خواتین نے دھمکی دی کہ اگر محکمہ سوئی گیس نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو وہ ڈنڈوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہو جائینگی

متعلقہ عنوان :