میزان بینک نے بہترین اسلامک بینک کا ایوارڈ حاصل کرلیا

پیر 23 جنوری 2017 21:11

میزان بینک نے بہترین اسلامک بینک کا ایوارڈ حاصل کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء)پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کو ٹریژری مینجمنٹ 2016ء کیلئے دنیا کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ میزان بینک کو اسلامک فنانس نیوز ریڈ منی گروپ ملائیشیا کی جانب سے دیا گیا ہے۔میزان بینک کو دنیا بھر کی اسلامی بینکنگ انڈسٹری خاص طور پرجنوبی ایشیاء کے ترقی پذیر اقتصادی اسٹرکچر میںمجموعی طورپر بہتر کارکردگی کی بنیاد پر رنر اپ کا ایوارڈبھی دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ میزان بینک کو سال 2016ء کیلئے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔ میزان بینک مسلسل 10سالوں سے اسلامک فنانس نیوز کی جانب سے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہا ہے۔ میزان بینک نے پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کیلئے 25بلین روپے کی مشترکہ طوپر طویل المدّتی سینڈیکٹڈاسلامک فنانس فیسیلیٹی فراہم کرنے پر پاکستان ڈیل آف دی ائیر کا ایوارڈبھی حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

میزان بینک پاکستان کا آٹھواں بڑا بینک ہے۔ بینک ملک بھر میں 550سے زائد برانچز کے ساتھ500سے زائد اے ٹی ایمز، ویزا ڈیبٹ کارڈ اور 24/7کال سینٹر کے ذریعے صارفین کو اسلامی بینکنگ پراڈکٹ کی وسیع خدمات فراہم کررہا ہے۔ بینک کئی سالوں سے اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، گلوبل فنانس میگزین نیو یارک، سی ایف اے ایسوسی ایشن پاکستان اور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہی