کراچی، محسن شیخانی ا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں اضافے کا مطالبہ

پیر 23 جنوری 2017 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 31 جنوری2017 تک توسیع کی جائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین کا کہنا تھا ایف بی آر کے ناقص آن لائن رجسٹریشن کے باعث آباد ممبران کی کثیر تعداد 15 دسمبر 2016 کی مقرر آ ّخری تاریخ میں اپنے ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کراسکی ہے۔

محسن شیخانی نے کہا کہ نے گزشتہ برس کے تجربے کو دیکھتے ہوئے یہ سمجھا جارہا ہے کہ ایف بی آر کا آن لائن نظام ایک فیصد ٹیکس دہندگان سے بھی ڈیل کرنے کے لیے ناکافی ہے۔اانھوں نے ایف بی آر حکام سے مطالبہ کیا کہ زیادہ سے زیادہ محصولات کی وصولی اور حکومت اور تاجر برادری کے وسیع تر مفاد میں ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 31 جنوری 2017 تک توسیع کی جائی

متعلقہ عنوان :