اسٹیٹ بینک اور فاریکس ایکسچینج کمپنیوں کی مشترکہ حکمت عملی، تیزی سے بلندیوں کے جانب اڑتے ڈالر کے پر کاٹ دئیے

انٹربینک اورمقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان

پیر 23 جنوری 2017 21:08

اسٹیٹ بینک اور فاریکس ایکسچینج کمپنیوں کی مشترکہ حکمت عملی، تیزی سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) اسٹیٹ بینک اور فاریکس ایکسچینج کمپنیوں نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت تیزی سے بلندیوں کے جانب اڑتے ڈالر کے پر کاٹ دئیے ۔پیر کوانٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابقپیرکے روزانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں1پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.85روپے سے کم ہوکر104.84روپے اورقیمت فروخت104.90روپے سے کم ہو کر104.89روپے پرآگئی اسی طرح20پیسے کی نمایاںکمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالرکی قیمت فروخت107.80روپے سے گھٹ کر107.60روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خرید114.50روپے اورقیمت فروخت116روپے پربرقراررہی تاہم45پیسے کے اضافے سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید132.30روپے سے بڑھ کر132.75روپے اورقیمت فروخت133.80روپے سے بڑھ کر134.25روپے پرجاپہنچی

متعلقہ عنوان :