دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں سخت بنا دیا، آرمی چیف

یہ صلاحیت ہماری آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ کرتی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایلیٹ اسٹراٹیک کور ملتان کا دورہ یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

پیر 23 جنوری 2017 21:08

دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں سخت بنا دیا، آرمی چیف
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں سخت بنا دیا یہ صلاحیت ہماری آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ کرتی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کے روز ایلیٹ اسٹراٹیک کور ملتان کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کور کمانڈر ملتان آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی، آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا اور کے پی کے آپریشنز میں پاک فوج کی کارکردگی قابل ستائش ہے، دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں سخت بنا دیا ہے، فوج کی یہ صلاحیت ہماری آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ کرتی ہے، فوج ہر طرح کے خطرات کو شکست دینے کیلئے تیاری مکمل رکھے، انہوں نے کہا کہ بہادر اور پیٹ وارانہ فوج کا سربراہ ہونے پر انہیں فخر ہے، پاک فوج کے جوان دنیا کے سب سے بہترین فوجی ہیں، انہوں نے کہا کہ جوانوں کی روائتی جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری قابل ستائش ہے فوج کو بھر پور انداز میں تیار رکھیں۔ وقار)