سید ثاقب اکبر کی منفرد علمی و تحقیقی کتاب "حروف مقطعات، مختلف آرائ کا تجزیاتی مطالعہ" کی تقریب رونمائی

پیر 23 جنوری 2017 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء)نامور مذہبی سکالر، محقق العصر سید ثاقب اکبر کی منفرد علمی و تحقیقی کتاب "حروف مقطعات، مختلف آرائ کا تجزیاتی مطالعہ" کی تقریب رونمائی جماعت اہل حرم کے زیر اہتمام جامعہ نعیمیہ اسلام آباد نیلم روڈ جی نائن تھری میں آج بروز منگل بعد پہر 2:30 منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں صاحب کتاب کے علاوہ علامہ سید ساجد علی نقوی سربراہ اسلامی تحریک پاکستان، لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی سربراہ جامعہ الکوثر، مفتی صدیق ہزاروی سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل، علامہ پیر چراغ الدین شاہ امیر تنظیم اتحاد امت، قاضی نیاز حسین نقوی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل، میزبان شیخ الحدیث مفتی گلزار احمد نعیمی اور دیگر علما اور محققین خطاب فرمائیں گیشاہد عباس