پاک افغان جائنٹ چیمبر کے وفد کی اسٹیٹ بینک پشاور کے کرنسی آفیسر اور اسسٹنٹ چیف منیجر سے ملاقات
اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے اعلیٰ حکام کو کارپوریٹ اکائونٹ کھولنے اور کمپنی اکائونٹس کے طریقہ کار میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا گیا
پیر 23 جنوری 2017 20:57
(جاری ہے)
انہوں نے افغانستان ایکسپورٹ کے عمل میں ایف بی آر کے آن لائن سسٹم وی باک کے ذریعے آن لائن فارم ای بنانے کے عمل میں درپیش مشکلات کا ذکر کیا اور کہا کہ بہت سے بنکوں کو فارم ای بنانے سے متعلق کوئی معلومات بھی نہیں ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ طورخم بارڈر ،ْ غلام خان چیک پوسٹ اور سوات سمیت دیگر علاقوں میں مواصلاتی نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹرز کو ای فائلنگ میں مشکلات کا سامنا ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ای فائلنگ کے ساتھ مینول طریقہ سے فارم ای بنانے کی اجازت بھی دی جائے اور کمرشل بینکس ای فائلنگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی غرض سے سیمینارز کا ا نعقاد کریں تاکہ ایکسپورٹرز کو آن لائن فارم ای سے متعلق معلومات حاصل ہوں۔ انہوں نے امپورٹ کے شعبے میں فارم آئی میں بھی درپیش مشکلات کا ذکر کیا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے درخواست کی کہ وہ کمرشل بینکوں کو ہدایات جاری کرے کہ وہ آئی فارم مینول سے طریقے سے بھی بنانے کی سہولیات فراہم کریں۔ سرحد چیمبر کے وفد نے بعض کمرشل بینکوں کی جانب سے یوٹیلٹی بلز وصول نہ کرنے ،ْ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات ،ْ سسٹم کی اپ گریڈیشن ،ْ پشاو ر ڈرائی پور ٹ پر نیشنل بینک کا بوتھ کسٹمز ٹائمنگ کے مطابق کھلا رکھنے اور طورخم بارڈر پر بھی نیشنل بینک کے برانچ بارڈر ٹائمنگ کے مطابق کھلا رکھنے سمیت طورخم بارڈر پر مزید کمرشل بینکوں کی برانچیں کھولنے کا مطالبہ کیا ۔ سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد اقبال نے کمرشل بینکوں کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ڈیپازٹ کے مقابلے میں صرف 1.5فیصد لینڈنگ کرنے کے عمل پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر کمرشل بینکوں نے امتیازی رویہ ترک نہ کیا تو پھر ہنڈی کے کاروبار کو فروغ ملے گا اور بزنس کمیونٹی بینکوں سے لین دین ترک کردے گی۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے بھی درخواست کی کہ وہ کمرشل بینکوں کے اس رویہ کا فوری نوٹس لیں اور لینڈنگ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے گورنر سے موثر انداز میں بات چیت کریں تاکہ کمرشل بینک پسماندہ اور دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کی بزنس کمیونٹی کو یلیف دیں۔ سرحد چیمبر کے وفد نے نیشنل بینک ،ْ حبیب بینک اور الائیڈ بینک سمیت دیگر کمرشل بینکوں کی جانب سے کمپنی اکائونٹس کے لئے ایس ایم ایس کی سہولیات نہ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ کارپوریٹ اکائونٹس ہولڈرز کے لئے ایس ایم ایس کی سہولیات فوری طور پرفراہم کی جائیں ۔ اسٹیٹ بینک کے حکام نے سرحد چیمبر کے وفد کو یقین دلایا کہ ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے تمام کمرشل بینکوں کو واضح ہدایات جاری کی جائیں گی۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.