سمبڑیال، کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ،ایک جاں بحق ، ایک شدید زخمی

پیر 23 جنوری 2017 20:55

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ،زخمی کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ کے موضع نور پور سیداں کا رہائشی محمد اسلم ولد محمد صادق جس نے اڈا بیگووالہ پر الیکٹرک سٹور بنا رکھا ہے اپنے شاگرد گلناز ولد احسان الٰہی سکنہ ملیانوالہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار سمبڑیال آرہا تھا کہ فیکٹری ایریا کے قریب وزیر آباد سے آتی ہوئی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں محمد اسلم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 14سالہ گلناز شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے ۔

بعد ازاں تھانہ سمبڑیال پولیس نے متوفی کے بیٹے محمد عدیل کی درخواست پر کار ڈرائیور جنید الرحمن ولد فضل حسین سکنہ سوہاوہ ضلع جہلم اور اسکے نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :