چھوٹالاہور، گاؤں جلسئی میں سابقہ عداوت پر شخص قتل، ایک زخمی

پیر 23 جنوری 2017 20:50

چھوٹا لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) تحصیل چھوٹالاہور کے نواحی گاؤں جلسئی میں قتل مقاتلہ کی سابقہ عداوت پر ایک شخص قتل، ایک زخمی۔

(جاری ہے)

مدعی نعیم خان ولد گل اکبرمحلہ اعوان جلسئی نے پولیس تھانہ لاہور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا ہے کہ اسکامقتول بھائی شیراکبر مرغی فروش عمرشیر کی دکان پر کھڑاتھا کہ ملزمان سید نواب ولدنصیرمحمد اور شیرولی خان ولد دلیل خان ساکنان جلسئی نے آکر ان پر اندھادھند فائرنگ کھول دی جسکے نتیجہ میں اسکا بھائی شیراکبر موقع پر جاںبحق جبکہ دکاندار عمرشیر زخمی ہوگیا ملزمان ارتکاب جرم کے بعد آلہ قتل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مدعی کی دعویداری پر ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کئے ذرائع کے مطابق ملزمان فریق پہلے بھی مقتول فریق کے پانچ افراد کو مار چکاہے جسکی وجہ عناد درختوں پر فریق کے مابین تکرار بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :