سرگودھا, موٹر برانچوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

آج خصوصی تقریب منعقدہو گی مہمان خصوصی رانا ثناء اللہ ہوں گے

پیر 23 جنوری 2017 20:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) صوبے بھر کی موٹر برانچوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کیلئے آج خصوصی تقریب منعقدہو رہی ہے جس میں مہمان خصوصی رانا ثناء اللہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے بعد موٹر برانچوں کو جدت لانے کے لیے اقدامات شروع کر دئے تھے لیکن بعد ازاں محکمہ کے تمام برانچوں کو کمپیوٹررازڈ کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا اور مرحلہ وار اس پر عملدرامد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نئے مالی سال سے صوبہ بھر میں یکساں جدید کمپیوٹر رازڈ نمبر پلیٹ ، پراپرٹی ٹیکس اور دیگر نظام کو کمپیوٹر رازڈ سسٹم کر دیا جائے گا جبکہ صوبہ بھر میں نئی رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں کو بھی کاپیوں کی بجائے سمارٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ جس پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے خصوصی اجلاس طلب کیا ہے جس میں کی جائے والے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی اس ضمن میں سرگودھا سمیت صوبے بھر کے تمام ایم آراے اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس کے مہمان خصوصی رانا ثناء اللہ ہوں گے جبکہ مجتبیٰ شجاح الرحمن ، ،سیکرٹری احمد بلال کے علاوہ دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ڈائر یکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا رانا انتخاب حسین اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :