لاہور،ایل ڈی اے کی کارروائی ،نیوگارڈن ٹائون میں 6شادی ہال سربمہر

پیر 23 جنوری 2017 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے نیو گارڈن ٹائون میں تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کر کے بنائے جانے والے چھ شادی ہال سر بمہر کر دیئے ۔

(جاری ہے)

قواعد کے تحت شادی ہال کی تعمیر کے لئے پلاٹ کا رقبہ کم از کم چار کنال اور دو کنال جگہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے چھوڑنا لازمی ہے ۔ مذکورہ پلاٹوں کے لئے رہائشی یا دفتری عمارتوں کے نقشے پاس کرا کر وہاں شادی ہال قائم کر لئے گئے تھے ۔ ایل ڈی اے کی طرف سے ان پلاٹوں پر شادی ہالوں کی تعمیر کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ سر بمہر کئے جانے والے شادی ہالوں میںگریشیس میرج ہال ‘سفائر میرج ہال‘مغل اعظم میرج ہال‘گرینڈ مارکی‘زوج میر ج ہال اور نو ر جہان میرج ہال شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :