فیصل آباد،گورنمنٹ کا لج برا ئے و یمن کی ڈسپنسری میں مبینہ زائدالمیعاد میڈیسن سے متاثرہ طا لبہ زندگی کی بازی ہار گئی

لواحقین کا شیخوپورہ روڈ پر نعش رکھ کر کا لج انتظا میہ کے خلاف شدید احتجاج ، شاہراہ بند کردی

پیر 23 جنوری 2017 20:41

․ فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) گورنمنٹ کا لج برا ئے ویمن فیصل آباد کی ڈسپنسری کی مبینہ زائدالمیعاد دوا استعمال کر نے سے متاثر ہونیوالی بی ایس ماس کمیونیکیشن ( تھرڈ ایئر) کی زیر علاج طا لبہ سول ہسپتال میں چاردن تک زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی، لواحقین کا نعش رکھ کر کا لج انتظا میہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے شیخوپورہ روڈ بلاک کردی اور کالج انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق چند دن پہلے گور نمنٹ کا لج برا ئے خواتین میں تھرڈ کی زیر تعلیم طا لبہ اجالا جاویدجس کا لج کی ڈسپنسری سے سر درد کی دوا لیکر کھا ئی چند منٹ بعد اس کی حا لت غیر ہو گئی اور اس کے منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہوگیا۔ کا لج انتظا میہ نے ایک گھنٹے بعد متا ثرہ لڑکی کو سول ہسپتال منتقل کیا یہاں وہ تقریباًچار دن زند گی اور مو کی کشمکش میں رہنے کے بعد زند گی کی بازی ہار گئی۔ گز شتہ روز لواحقین مین شیخوپورہ روڈ پر لا ش رکھ کر کا لج انتظا میہ کے خلاف احتجاج کیا اور کا لج انتظا میہ کے خلاف کا رر وائی کا مطا لبہ کیا 2گھنٹے احتجاج کے بعد انتظا میہ کی یقین دیہا نی کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کیا ۔

متعلقہ عنوان :