Live Updates

وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کاشاندار پروگرام ہے،پروگرام کا دائرہ 36اضلاع تک بڑھائینگے، جہاںاشرافیہ کو بہترین طبی سہولت میسر ہو ںاور غریب آدمی کو دھکے ملیں،اس نظام کو بدلنا ہے،دہائیوں سے رائج فرسودہ نظام کو بدلنے کا وقت آگیا ہے اوراگراب بھی اس گلے سڑے نظام کو نہ بدلہ تو انقلاب آئے گا،ادویات کی خریداری ،ترسیل ،تقسیم اور سٹوریج کا نیانظام لارہے ہیں،پنجاب حکومت جدیدویئر ہاؤس بنائے گی

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب سرکاری ہسپتالوں میں نیفرالوجسٹ کی کمی دور کرنے کیلئے بھی پلان پیش کیا جائے،وزیراعلیٰ کی ہدایت میو ہسپتال میںبعض مریضوں کو غیر معیاری سٹنٹ ڈالنے کے حوالے سے واقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی

پیر 23 جنوری 2017 20:41

وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ..
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پیر کو یہاںاعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا ،4گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں پنجاب میں وزیراعظم نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے اور ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے میو ہسپتال میںبعض مریضوں کو غیر معیاری سٹنٹ ڈالنے کے حوالے سے واقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ بھی پیش کی۔

اجلاس میں ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کابھی جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کاشاندار پروگرام ہے اوراس پروگرام کا دائرہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کا دائرہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گااوراس پروگرام کو پنجاب کے 36اضلاع تک پھیلانے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کریںگے۔اس پروگرام کو کامیابی سے آگے بڑھانے کیلئے پنجاب حکومت ہرممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے روڈ میپ وضع کرکے فوری طورپر اقدامات کیے جائیں ۔

انہوںنے کہا کہ ایک ایک لمحہ قیمتی ہے ،ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے تمام امور تیزی سے طے کرنے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جہاںاشرافیہ کو بہترین طبی سہولت میسر ہو ںجبکہ غریب آدمی کو دھکے ملیں،اس نظام کو بدلنا ہے ۔ہر شہری کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اورہمیں یہ ذمہ داری ہر صورت نبھانا ہے ۔دہائیوں سے رائج فرسودہ نظام کو بدلنے کا وقت آگیا ہے اوراگراب بھی اس گلے سڑے نظام کو نہ بدلہ تو انقلاب آئے گا۔

پیشہ ورانہ اندازسے کام کرتے ہوئے آگے بڑھ کر اس نظام کو درست کرنا ہوگا۔دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر کرنا ہے ۔اب باتوں نہیں بلکہ عملی اقدامات کا وقت ہے ۔محکمہ صحت کے حکام کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے فرائض سرانجام دینا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بیڈز حاصل کرکے غریب مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی اوراس ضمن میںاس ضمن میں پنجاب حکومت خود اخراجات برداشت کرے گی۔اس حوالے سے پلان مرتب کر کے پیش کیا جائے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات