وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدار ت اجلاس، مناواں میں زیرتعمیر 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال پر پیش رفت کا جائزہ

بیدیاں روڈ ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا جائے، عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائونگا،شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب

پیر 23 جنوری 2017 20:41

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدار ت اجلاس، مناواں میں زیرتعمیر 100 بستروں پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پیر کو یہاں منعقد ہ اجلاس میں مناواں میں زیرتعمیر 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں حکومت پنجاب اور انڈس ہسپتال کی انتظامیہ کے مابین بیدیاں روڈ ہسپتال کی طرز پر مناواں ہسپتال کو چلانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈس ہسپتال کی انتظامیہ نے مظفرگڑھ رجب طیب اردوان ہسپتال اور بیدیاں روڈ ہسپتال کو کامیابی سے چلا کر عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی میں ایک شاندار کام کیا ہے جس پر انڈس ہسپتال کی انتظامیہ کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مناواں ہسپتال کو بھی اسی ماڈل کے تحت چلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

غریب عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے جہاں سے بھی تعاون ملا، حاصل کروں گا۔ انہو ںنے کہا کہ ہم سب نے مل کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے اور اس ضمن میں انڈس ہسپتال کی مینجمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے۔100 بستروں پر مشتمل مناواں ہسپتال کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اورہسپتال میں ایمرجنسی کی بھی سہولت فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بیدیاں روڈ ہسپتال کی توسیع کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ معیاری طبی سہولتیں میسر آسکیں۔اراکین صوبائی اسمبلی رانا تجمل حسین، ملک غلام حبیب اعوان، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، چیئرمین انڈس ہسپتال ریجنل بورڈ میاں محمد احسن، چیف ایگزیکٹو آفیسر انڈس ہسپتال ڈاکٹر عبدالباری، کمشنر لاہور ڈویژن، طلحہ برکی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر لاہورنے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :