عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، اخباری تراشوں، کتابوں کے اقتباسات اور مفروضوں کو عدالت میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا، ایسا طرز عمل ملکی معیشت کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے،بی بی سی اور جرمن جریدہ کی رپورٹس میں شریف فیملی کے مؤقف کی تائید ہے
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کا دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 23 جنوری 2017 20:36
(جاری ہے)
سپریم کورٹ نے مثبت ثبوت فراہم کرنے کیلئے کہا ہے کیونکہ اخباری تراشوں، کتابوں کے اقتباسات اور مفروضوں کو ثبوت کے طور پر عدالت میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بی بی سی اور جرمن جریدہ کی رپورٹس میں شریف فیملی کے مؤقف کی تائید ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ دستاویزات کے مطابق 2006ء تک ان فلیٹوں کی ملکیت نیسکول اور نیلسن کے پاس تھی۔ بعد ازاں قطری فیملی سے حسین نواز شریف کو جائیداد کی ملکیت منتقل کی۔ انہوں نے کہا کہ جرمن جریدہ کی رپورٹ میں کوئی نئی بات شامل نہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ مریم نواز شریف لندن فلیٹس کی مجاز نمائندہ تھیں اور بینی فیشل اونر نہیں تھیں جنہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ ایک ٹرسٹ ڈیڈ پر 2006ء کے اوائل میں دستخط کئے تھے۔ رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پارٹی کیلئے ملنے والے غیر ملکی چندہ کی منی ٹریل فراہم نہیں کی اور انہوں نے توہین عدالت کی کارروائی سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن سے معافی مانگی۔ عمران کو منی ٹریل فراہم کرنی چاہئے اور چندہ کیسے حاصل کیا اس کی جوابدہی کیلئے خود کو پیش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین اپنی بدعنوانیاں چھپانے کیلئے عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ عمران خان نے آئینی اداروں کی توہین اور ناشائستہ زبان استعمال کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.