کمالیہ ،ٹریفک حادثہ میں چھ افراد زخمی ،ہسپتال منتقل

پیر 23 جنوری 2017 20:13

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) مسافر بس اور کیری ڈبہ میں تصادم، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت چھ افراد زخمی ، ہسپتال داخل۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کمالیہ سرفراز موڑ کے نزدیک فیصل آباد کے رہائشی محمد یوسف ، خدیجہ، اقصیٰ ، عبد الرزاق ، رمضان ، ڈرائیور معظم کے ہمراہ کیری ڈبہ میں سوار ہو کر میاں چنوں جارہے تھے جب وہ کمالیہ بائی پاس کے نزدیک پہنچے تو اس دوران ایک مسافر بس کیری ڈبہ کے ساتھ آ ٹکرائی جس کے نتیجہ میں خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کمالیہ داخل کروا دیا گیا ۔