انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ سے متعلق اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمپنی کے حوالے اجلاس

کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ1000ایکڑ رقبہ پر تعمیر کیا جائے گا، وزیر قانون خیبرپختونخوا

پیر 23 جنوری 2017 20:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی کی زیر صدارت ان کے دفتر پشاور میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ سے متعلق اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمپنی خیبر پختونخوا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محسن سید نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ دس دنوں میں کوہاٹ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ اور ائیر پورٹ کی تعمیر کے بارے میں ایف ڈبلیو او کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ1000ایکڑ رقبہ پر تعمیر کیا جائے گا۔ بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر کو مزید بتایا گیا کہ چین کی بڑی کمپنی چائنہ نیشنل اسٹیٹ کنسٹرکشن کمپنی نے خیبر پختونخوا میں 115ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔اس کے علاوہ گلگت تا چترال ،چکدرہ سڑک اور ٹرین ٹریک بھی تعمیر کئے جائیں گے۔اس موقع پر مزید بتایا گیا کہ ایک دوسری کمپنی ڈیرہ اسماعیل خان تا کوہاٹ ریلوے ٹریک تعمیر کرے گی جبکہ ایک شہری کمپنی مردان سے سیدو شریف ریلوے ٹریک بنائے گی۔