پنجگور میں نامعلوم چور دکان کی چھت میں نقب لگاکر ہزاروں روپے مالیت کے موبائل کارڈ اور نقدی لے اڑے

پیر 23 جنوری 2017 19:58

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) پنجگور میں چوری اور رہزنی کے واقعات نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کے موبائل کارڈ نقدی اور موٹر سائیکل لے اڑے تفصیلات کے مطابق پنجگور چتکان میں نا معلوم چوروں نے صلاح الدین نامی شخص کے دکان کی چھت میں نقب لگا کر ہزاروں روپے نقدی موبائل کارڈ اور دیگر اشیا چوری کرکے لے گئے پولیس نے دکان مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیا ہے دریں اثنا ایک اور شہری خدارحم رہزنوں کے ہاتھوں اس وقت لٹ گیا جب وہ چتکان بازار سے اپنے گھر سوردو جارہے تھے کہ تارآفس میں نا معلوم رہزنوں نے اس کا راستہ روک کر اسلحہ کے زور پر ان سے نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر رفو چکر ہوگئے پولیس کے مطابق خدارحم ولد محمد اشرف کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :