․وزارتِ داخلہ کی جانب سے سرکاری گاڑی کے غیر قانونی ،ناجائز استعمال پر سینیٹر قیوم سومرو کو 13لاکھ 76ہزار899روپے کی ادائیگی کا نوٹس

پیر 23 جنوری 2017 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) وزارتِ داخلہ کی جانب سے سرکاری گاڑی کے غیر قانونی اور ناجائز استعمال پر سینٹر قیوم سومرو کو تیرہ لاکھ چھہتر ہزارآٹھ سو ننانوے روپے کی ادائیگی کا نوٹس جاری کیاگیا، مذکورہ اخراجات کا تخمینہ سالہاسال سے غیر مجاز استعمال کے نتیجے میں سرکاری گاڑی کو ہونے والے نقصان اور مرمت کی مد میں لگوایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذکوہ گاڑی 2008سے غیر قانونی طور پر سینٹر سومرو کی گھریلو ڈیوٹیوں پر مامور تھی۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے سینٹر سومرو کو ادائیگی کے لئے پندرہ دنوں کا نوٹس جاری کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :