چین ،نئے سال کی تعطیلات کے دوران شہریوں کی ریکارڈ تعداد میں نقل مکانی

پیر 23 جنوری 2017 19:49

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) چینی حکام نے اعلان کیا ہے کہ نئے قمری سال کے جشن کے سلسلے میں ہونے والی 40روزہ تعطیلات کے دوسرے ہفتہ میں مسافروں کا رش عروج پر پہنچ جائے گا ۔

(جاری ہے)

چینی حکام کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے ہفتہ کے دوران 8کروڑ لوگ روزانہ کی بنیاد پراپنی منزل مقصود پر پہنچنے کیلئے ریلوے سے سفر کر رہے ہیں اور ایک ریکارڈ تعداد میں شہریوں کی جانب سے نقل مکانی کی جا رہی ہے ۔

تعطیلات کے پہلے ہفتہ کے دوران 520ملین لوگوں نے ملک کے اندر نقل وحرکت کی۔ رواں تعطیلات کے دوران امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شہریوں کی جانب سے 3ارب مرتبہ مختلف ذرائع کے ذریعے سفر کیا جائے گا ۔چین میں نئے سال کی تعطیلات میں روایتی طور پر شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :