اینگرو فوڈز لمیٹڈ کو 62.29 ملین روپے، نون پاکستان لمیٹڈ کو 2 ملین اور شکر گنج فوڈ پراڈکٹس لمیٹڈ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ

پیر 23 جنوری 2017 19:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے اینگرو فوڈز لمیٹڈ کو 62.29 ملین روپے، نون پاکستان لمیٹڈ کو 2 ملین اور شکر گنج فوڈ پراڈکٹس لمیٹڈ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے۔ کمیشن نے مسابقتی ایکٹ 2010ء کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پر متعلقہ کمپنیوں کو جرمانہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ودیا خلیل کی سربراہی میں بنچ قائم کیا گیا تھا جس کے دیگر ارکان میں شہزاد انصر اور اکرام الحق قریشی شامل تھے۔

بنچ نے شوکاز نوٹسز کے بعد کمیشن کی جانب سے کی گئی تحقیقات کی روشنی میں کئے گئے فیصلہ میں کہا ہے کہ یہ کمپنیاں جان بوجھ کر صارفین کیلئے غیر معیاری مصنوعات تیار کر رہی تھیں۔ بنچ نے اپنے فیصلہ میں مزید کہا کہ یہ کمپنیاں مختلف ناموں سے صارفین کیلئے ڈبہ بند دودھ مارکیٹ میں فراہم کرتی ہیں اور ان کمپنیوں نے مصنوعات کی تیاری اور مارکیٹنگ کے حوالہ سے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے ان کو جرمانے کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :