اے سی ایس فدا وزیر کا جمرود ہسپتال اور جیل کا دورہ،پولیو مہم کا افتتاح کردیا

پیر 23 جنوری 2017 19:36

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فدا وزیر نے جمرود ہسپتال میں بچے کو پولیو قطرے پلا کرپولیو مہم کا افتتاح کردیا ۔ اس موقع پر ایم این اے الحاج شاہ جی گل ،پولیٹکل ایجنٹ خیبر خالد محمود، اے پی اے جمرود ضیاء الرحمن، تحصیلدار شکیل برکی علاقے کے سرکردہ عمائدین بھی موجود تھے۔اے سی ایس فاٹا نے پولیو مہم کے افتتاح کے بعد جمرود سول ہسپتا ل کے تما م شعبہ جات ، میں گئے اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے معلومات حاصل کی۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے ، عوام انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز سب ملکر اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے کردار ادا کررہے ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ نہ صرف پورا فاٹا بلکہ پورے ملک سے پولیو کا خاتمہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اے سی ایس ہسپتال دورے کے بعد جمرود جیل گئے جہاں ہر قید ی سے فردا فردا ملیں، قید یوں نے اپنے جرم اور جیل میں دی جانیوالی سہولیات کے حوالے سے اے سی ایس کو اگاہ کیا ، جبکہ دو قیدیوں کی رہائی کے احکامات بھی جاری کئے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے علاقے کے ملکان و مشران سے بھی ملاقات کی ، اس موقع پر ملکان نے اے سی ایس کو ریگی للمہ اور تیراہ آئی ڈی پیز کے مسائل سے اگاہ کیا۔ملکان نے اے سی ایس کو بتایاکہ ابھی تک تیراہ آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن مکمل نہیں ہوئی ہے جبکہ انکو ائی ڈی پیز کو گناگوں مسائل کا سامنا ہے۔ اے سی ایس نے ملکان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کو جلد از جلد حل کر لئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :