صوابی،قتل کی مختلف وارداتوں میں دو افراد جاں بحق

پیر 23 جنوری 2017 19:36

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) قتل کی مختلف وارداتوں میں دو افراد جاں بحق ہو گئے پولیس تھانہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کے رپورٹ کے مطابق گدون پولیس کو گدون صنعتی بستی میں بیسک روڈ پر ایک شخص مجاہد ولد ہمایون سکنہ ٹوپی کی قتل شدہ لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اور لاش روڈ پر پھینک دی تھی دریں اثناء اجمیر پہاڑ مینئی سے اول شیر عرف اولے کی قتل شدہ لاش بر آمد ہوئی جسے نامعلوم ملزمان نے قتل کیا تھا مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر ٹوپی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :