قومی وطن پارٹی کا خیبر پختونخوا میں تنظیمی لحاظ سے ایک زون کے اضافہ کا فیصلہ

پیر 23 جنوری 2017 19:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) قومی وطن پارٹی نے خیبر پختونخوا میں تنظیمی لحاظ سے ایک زون کے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں صوبہ میں کُل 6 زون ہونگے۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی کی مرکزی سیکرٹری جنرل اورصوبائی وزیر معدنی ترقی انیسہ زیب طاہر خیلی کے مطابق نیا قائم کیا جانے والا زون کوہستان زون کہلایا جائے گا جبکہ پارٹی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے زون میں اپر کوہستان، لوئر کوہستان، تورغر، بٹگرام اور شانگلہ کے علاقے شامل ہونگے۔ قومی وطن پارٹی کے تنظیمی لحاظ سے اب تک صوبہ بھر میں 5زون تھے جبکہ اس نئے زون کے اضافے سے صوبہ اب 6زونز پر مشتمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :