عصرحاضرکے تقاضوںکوپوراکرنے جدیداعلیٰ تعلیم کاحصول ناگزیرہے،عارف یوسف

پیر 23 جنوری 2017 19:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے قانون و پارلیمانی امور عارف یوسف ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ عصرحاضرکے تقاضوںکوپوراکرنے اوراقوام عالم میں ممتازمقام حاصل کرنے کیلئے جدیداعلیٰ تعلیم کاحصول ناگزیرہے تاہم پاکستان میںتقریباً 15% نوجوانوںکواعلیٰ تعلیم کے مواقع حاصل ہیں اورحصول تعلیم کے بے شمارخواہشمندبالخصوص دیہی علاقوںکے نوجوان وسائل کی عدم موجودگی کے باعث اس سے محروم رہ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے نمل کالج کے زیراہتمام ممبرشپ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ میڈم علیمہ خانم بھی موجودتھیں۔وزیراعلیٰ کے مشیرعارف یوسف نے کہاکہ نمل کالج گزشتہ آٹھ برسوںسے ایک دیہی علاقے میں بین الاقوامی معیار کی اعلیٰ تعلیم کی ترویج میںسرگرم ہے اوراب تک سینکڑوںذہین اورمستحق طلباء وطالبات اس سے مستفیدہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :