میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو خطرہ ہے: حساس ادارے کا محکمہ داخلہ سندھ کو خط

muhammad ali محمد علی پیر 23 جنوری 2017 18:56

میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو خطرہ ہے: حساس ادارے کا ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری2017ء) حساسی ادارے کے خط میں بتایا گیا ہے کہ میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کو حساس ادارے کی جانب سے خط تحریر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں کراچی میں کچھ سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو خطرہ ہے۔ غیر ملکی نیٹ ورک دہشت گرد سرگرمیوں کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس حوالے سے مئیر کراچی کو بھی خط تحریر کیا گیا ہے اور سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔