یہود و نصاریٰ نے دنیا بھر میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے،طارق مدنی

غیور مسلمان حرمین شریفین کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،مختلف شخصیات سے بات چیت

پیر 23 جنوری 2017 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا امریکہ سے تعلقات مزید مستحکم ہوں نے کا بیان کا مطلب ہے کہ یہود و نصاریٰ کے ساتھ تعلقات مستحکم کرناہے جبکہ اللہ رب العزت نے یہود و نصاریٰ کے بارے میں واضح طور پر فرمایا ہے کہ یہود و نصاریٰ ہر گز مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے اور وزیر اعظم انہی کے ساتھ تعلقات مستحکم بنانے کی بات کررہے ہیں حا لانکہ یہود و نصاریٰ نے دنیا بھر میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت امریکہ مسلم امہ کا سب سے بڑا دشمن ہے جس نے دو دہائیوں سے امت مسلمہ پر وحشیانہ مظالم ڈھا ئے ہو ئے ہیں اور پوری دنیا میں نہتے مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے اس کے باوجود الٹا مسلمانوں پر ہی دہشت گردی کا الزام لگا رہا ہے اور مسلم حکمرانوں کو طر ح طرح سے بلیک میل کررہا ہے جس کی وجہ سے مسلم ممالک اس کی ناپاک سازشوں کا شکار ہورہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مکاتب فکر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا عبدالماجد فار و قی اور ایم اے کے فاروقی بھی موجود تھے طارق مدنی نے کہا کہ مسلم حکمران بالخصوص سعودی عرب اور پاکستان کے حکمران امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اپنے ہی مسلمان بھائیوں پر زمین تنگ کئے ہوئے ہیں اور ان ہی کی بے حسی کی وجہ سے آج حلب کے مظلوم مسلمان کھلے آسمان کے نیچے بے یار و مدد گار زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں دوسری طرف ایران روس کے ساتھ مل کر حلب کے نہتے مظلوم مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے اور پاکستان اور ایران سے لوگوں کے قافلے زائرین کے نام سے ویزے جاری کرکے شام بھیجوارہا ہے انہوںنے کہا کہ ایران ،شام اور یمن باغیوں کا حرمین شریفین پر قبضہ کر کے اپنی حکومت بنا نے کا منصوبہ ہے لیکن یہ ان کی بھول ہے ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا انہوں نے مزید کہا کہ غیور مسلمان حرمین شریفین کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :