آبا دی کو کنٹرو ل کئے بغیر ہم مستقل اور مستحکم تر قی حا صل نہیں کر سکتے،میر ممتا ز حسین جکھرا نی

اپنے اپنے حلقوں میں محکمہ بہبو د آبا دی کی سر گر میوں اور کا م کو سپو ر ٹ کریں ،صوبا ئی وزیر کی وزراء اور ممبران سندھ اسمبلی سے اپیل

پیر 23 جنوری 2017 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) صوبا ئی وزیر برا ئے محکمہ بہبو د آبا دی سندھ میر ممتا ز حسین جکھرا نی نے کہا ہے کہ اپنی آبا دی کو کنٹرو ل کئے بغیر ہم مستقل اور مستحکم تر قی حا صل نہیں کر سکتے ،ہمیں اپنے وسائل کو مد نظر رکھتے ہو ئے اپنی آبا دی کو کنٹرو ل کر نا بہت ضروری ہے ۔ اس کے لئے ہم سب کو ملکر کا م کر نا ہو گا ۔

میں تما م وزراء اور ممبران سندھ اسمبلی سے در خواست کر تا ہو ں کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں محکمہ بہبو د آبا دی کی سرگرمیوں اور کا م کو سپو ر ٹ کریں آپ لو گو ں کی حما یت اور تعا ون کے ساتھ ہم اپنے مختص کر دہ ٹا رگٹ بخوبی حا صل کر سکتے ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے محکمہ بہبود آبا د ی سندھ کے تحت ممبرا ن سندھ اسمبلی اور وزرا ء کو پا پو لیشن پا لیسی پر بریفنگ دیتے ہو ئے تقریب سے خطا ب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پرڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا ،صوبا ئی وزیر صحت سکندر میندھرو ،نثا ر کھو ڑو ،،کھٹو مل جیون ،ارم خا لد ،رو بینہ قا ئم خا نی ،ریحا نہ لغا ر ی ،عذرا فضل پیچو ہو ،شہنا ز وزیر ،ثمر علی خا ن ،غلا م مر تضیٰ بلو چ ،سکندر شورو ، نا صر شاہ اور دیگر نے شر کت کی ۔اس مو قع پر عذرا فضل پیچو ہو نے ممبرا ن کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ اندرو ن سندھ لو گو ں کو بہبود آبا دی کے حوالے سے شعو ر اور آگا ہی کی زیا دہ ضرورت ہے خصوصاًً مر دوں کو جو کہ اپنے خا ندان کے سربرا ہ کی حیثیت سے فیصلے کرتے ہیں تما م ممبرا ن اپنے سیا سی اور سما جی اثر رسو خ کو استعما ل کرتے ہو ئے بہبو د آبا دی کے مشن کو اپنے حلقو ں میں کا میا ب بنا ئیں اسی میں ہم سب کی تر قی اور خو شحالی ہے ۔

متعلقہ عنوان :