شریف خاندان کے ہاتھ کرپشن میںرنگے ہو ئے ہیں ، پورا کاپورا خاندان ملکی دولت لو ٹنے میں مصروف ہے‘اعجاز چوہدری

جھوٹ بولنے کی ماسٹر نو از شریف بڑے دعوے کر تے تھے کہ منی ٹریل کے تما م ثبوت موجودہ ہیں مگر آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے

پیر 23 جنوری 2017 19:21

شریف خاندان کے ہاتھ کرپشن میںرنگے ہو ئے ہیں ، پورا کاپورا خاندان ملکی ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی سی آئی جے اور بی بی سی کے بعد اب جرمن اخبار، دی جرمن ڈیلی کا بھی مریم نواز کو آف شور کمپنیز کی بینیفشل قرار دینا ،شریف خاندان اور ان کی جھوٹے درباریوں کی منہ پر زود دار طمانچہ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف اگرسچے ہیں توآئی سی آئی جے ، بی بی سی اور جرمن اخبار کے خلاف مقدمہ درج کیوںنہیںکر واتے ، شریف خاندان کے ہاتھ کرپشن میںرنگے ہو ئے ہیں ، پورا کاپورا خاندان ملکی دولت لو ٹنے میں مصروف ہے ، جھوٹ بولنے کی ماسٹر نو از شریف بڑے دعوے کر تے تھے کہ منی ٹریل کے تما م ثبوت موجودہ ہیں مگر آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ نوازشریف کی ساری سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہوتی ہے ، پانامہ اور بی بی سی کے بعداب جرمن اخبار نے بھی شریف خاندان کا پوری دنیا کے سامنے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا ہے ،شریف خاندان اور ان کے درباریوں کو منہ چھپانے کے لئے جگہ نہیں مل رہی ،عمران خان نے کرپشن کے کنگ نوازشریف کو کٹہرے میںکھڑا کردیا ہے ، ، پاکستان کے عوام کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے عمران خان کا ساتھ دیں اور پانامہ چوروں سے لوٹ مار کاحساب قوم لے کر رہے گی، (ن) لیگ آئندہ الیکشن میں کہیں بھی نظر نہیں آئے گی ،لٹیروں سے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ہر ایک ظلم کاحساب لے گی۔

متعلقہ عنوان :