پی ٹی آئی کے کامیاب جلسوں نے شریف برادران اور ان کے درباریوں کو ذہینی مریض بنا دیا ہی'یاسمین راشد

شریف برادران اور پوری (ن) لیگ چوروںکی طرح شور مچا رہی ہے کیوں کہ ان کی دم پر پانامہ کا پائوں آیا ہو ا ہے

پیر 23 جنوری 2017 19:06

پی ٹی آئی کے کامیاب جلسوں نے شریف برادران اور ان کے درباریوں کو ذہینی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کامیاب جلسوں نے شریف برادران اور ان کے درباریوں کو ذہینی مریض بنا دیا ہے ، عوام نے جلسوں میں بڑ ی تعد اد میں شرکت کر کے پانامہ چور حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے ،شریف برادران اور پوری (ن) لیگ چوروںکی طرح شور مچا رہی ہے کیوں کہ ان کی دم پر پانامہ کا پائوں آیا ہو ا ہے ،نواز شریف کے ملازموں کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان 20سالوں سے فرسودہ نظام کی تبدیلی ، کرپشن ، لوٹ مار اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارے کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں پاکستانی قوم موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار ہضم نہیں کرنے دے گی اور ملکی دولت کی لو ٹی ہو ئی پائی پائی وصول کر ے گی ،پاکستان میں روزانہ 12ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوتی ہے جو سالانہ چار ہزار تین سو اکیاسی ارب بنتے ہیں، جب تک اس کرپشن کا راستہ نہیں روکا جاتا پاکستان کا مستقبل محفوظ نہیں کیا جاسکتا ،پانامہ لیکس کے بعد نواز شریف اور انکے درباریو ں کے گھروں میں صفے ماتم بچھی ہوئی ہے نواز شریف کو لوٹ مار کا حساب دینا ہی ہوگا ، نواز شریف کی آسانی سے جان نہیں چھوٹنے والی ہے بلکہ وہ بند گلی میں پھنس چکے ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ جب تک ملک سے کرپشن اور لوٹ مار کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا تحریک انصاف جدوجہد جاری رکھے گی ۔