صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کا ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی ہدایت

پیر 23 جنوری 2017 19:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کا کا خیل نے پیر کے روز اپنے دفتر پشاور میں ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریوینیو اتھارٹی جاوید مروت کو ا ہداف کے حصول کے حوالہ سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جون تک محصولات کے اہداف کے حصول کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی خیبر پختونخوا ریوینیو اتھارٹی جاوید مروت نے بتایا کہ محصولات کیلئے جو ہدف دیا گیا ہے اس حوالے سے اب تک کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جون تک دیئے گئے اہداف کو حاصل کر لیا جائیگا۔ صوبائی وزیر نے گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کے بارے میں بھی بات چیت کی اور اس امر پر زور دیا کہ ریوینیو کے ذریعے ہی حکومتی معاملات چلتے ہیں، لہذا اس ضمن میں محکمہ کو اپنی کارکردگی گزشتہ سال کی نسبت مزید بہتر بنانا ہو گی۔ تاہم صوبائی وزیر نے محاصل کے اب تک کی پراگرس پر اطمینان کا اظہار کیا۔